Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نکاح سے متعلق خیالات پر حرا خان کو شدید تنقید کا سامنا

اگر آپ نکاح جیسی بابرکت چیز کرنے جارہے ہیں تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کا رزق رُکے، حرا خان
شائع 05 اکتوبر 2023 04:42pm
تصویر: حرا خان/انسٹاگرام
تصویر: حرا خان/انسٹاگرام

پاکستان کی معروف نوجوان اداکارہ حرا خان کو نکاح سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا، اداکارہ کو اظہارِ خیال کرنا مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں اداکارہ حرا خان نے اپنے ”ماڈل“ شوہر ارسلان خان کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی، جہاں اداکارہ نے جلدی نکاح کرنے سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آپ نکاح جیسی بابرکت چیز کرنے جارہے ہیں تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کا رزق رُکے، اور آپ کی زندگی میں روزگار سے متعلق کوئی رکاوٹ آئے‘۔

اداکارہ نے جلدی نکاح کرنے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’ہم صرف حلال رشتہ چاہتے تھے، ہم صرف اسلامی تعلیمات کی پیروی کرنا چاہتے تھے، اس لیے ہم نے جلدی نکاح کیا‘۔

مزید پڑھیں

ماہرہ کی مایوں سے پہلے والدہ کی کیا خواہش تھی، شادی کے بعد پہلا پیغام

’دل دا نئیں ماڑا‘ ، بابر کی پنجابی نےدل چُھو لیے

خود پر سنگین الزامات لگنے کے بعد زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی، آئمہ بیگ

سوشل میڈیا پر انٹریو سے وائرل اس کلپ پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کے لباس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنی اچھی باتیں کرنے سے پہلے باجی اپنے کندھوں کو ڈھانپ لیں تو بہتر ہوگا کیونکہ آپ کے الفاظ اور لباس بلکل نہیں مل رہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا، پہلے حرام رشتے میں رہ کر پروپوز کردیا‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مذہب ٹچ صرف فالوورز کیلئے‘۔

بیشتر صارفین نے اداکارہ کو زیب تن کیے گئے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پاکستانی ماڈل ارسلان خان سے رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Pakistani Actress

Nikah

lifestyle

Criticism

Hira khan