Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دل دا نئیں ماڑا‘ ، بابر کی پنجابی نےدل چُھو لیے

کپتان کی بھارتی مداح کے ساتھ 'پنجابی ڈائیلاگ' میں جُگت بازی
شائع 05 اکتوبر 2023 02:48pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پنجابی زبان میں پاکستانی کپتان کی خوبصورت جگت بازی نے ان کے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی اپنے ایک بھارتی مداح کے ساتھ دلچسپ ویڈیوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہے جس میں وہ آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے مقبول گیت کے بول دُہرا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ موجود مداح پنجابی کے ڈائیلاگ بولتے ہیں مگر نامکمل جنہیں بابر مکمل کرتے ہیں۔

آخر میں انھوں نے انڈین پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے گانے کے بول ’دل دا نئیں مڑا‘ بولا جس پر بابر برجستہ بولے ’ تیرا سدھو موسے آلا’۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیوکو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین بابر سے اپنی محبت کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

##مزید پڑھیں :

ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے: بریانی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کیا کہا؟

بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کیخلاف پلان بنا کر آئے تھے، بابر اعظم

ورلڈ کپ: ’بھارتی اسٹیڈیم کی ان کرسیوں پر کیا جے شاہ بیٹھیں گے؟‘

خیال رہے بابر اعظم بدھ کو خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد دکن سے احمدآباد ہپہنچے تھے جہاں انہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغازسے قبل ’کیپٹنز ڈے‘ میں شرکت کی تھی۔

گرین شرٹس اپنا پہلا میچ جمعہ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلیں گے۔

cricket

babar azam

Captain

lifestyle

Pakistani Cricket team

Indian fans