Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوجی املاک پر حملوں میں ملوث افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، گیلانی

ہم غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں، سابق وزیراعظم
شائع 05 اکتوبر 2023 02:30pm
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد 35 سے 40 لاکھ افغان مہاجرین یہاں آئے جن کی وجہ سے پاکستان میں مسائل بڑھے، لہٰذا ہم غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی اے سی میٹنگ کے دوران الیکشن کے حوالے سے پارٹی نے تمام تر پالیسی اختیارات چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو دیئے ہیں، اس معاملے پر تمام تر پالیسی بیان وہی دیں گے۔

الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملنے کے حوالے سے سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، البتہ باقی سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہونی چاہیے۔

Yousuf Raza Gilani

Multan

Pakistan People's Party (PPP)