Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان، آپریشن کے دوران 10 مقدمات میں مطلوب دہشتگرد مارا گیا

دہشتگرد کے سرکی 60 لاکھ روپے قیمت بھی مقرر کی گئی تھی
شائع 05 اکتوبر 2023 01:51pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد مار دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ہیبت سی ٹی ڈی کو10مقدمات میں مطلوب تھا، جس کے سر کی 60 لاکھ روپے قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم بھی برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس اسٹیشن پر حملے کرنے والے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Dera Ghazi Khan

Punjab police