Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ کی مایوں سے پہلے والدہ کی کیا خواہش تھی، شادی کے بعد پہلا پیغام

اداکارہ نے شادی سے قبل مایوں کی تقریب سے تصاویر شئیر کر کے مداحوں کو 'ڈبل ٹریٹ' دی
شائع 05 اکتوبر 2023 02:06pm
تصویر: ماہرہ خان/انسٹاگرام
تصویر: ماہرہ خان/انسٹاگرام

ماہرہ خان نے مداحوں کے لیے اپنی مایوں کی دلکش تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی سے قبل ان کی والدہ کی کیا خواہش تھی۔

اداکارہ 2 اکتوبر کو پاکستان کے پرفضا پہاڑی مقام مری میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

اس خوشگوار سرپرائز کا علم ماہرہ کے فالووورز کو ان کی منیجر انوشے طلحہ اور بھائی حسان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہوا، یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بعد ازاں ماہرہ نے خود بھی مداحوں کے لیے شادی کی تقریب سے خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

اس سے قبل ماہرہ نے شادی کے بعد پہلی انسٹااسٹوری میں اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میرے، اذو (بیٹا اذلان) اور سلیم کے لیے دعا کرتے رہیں، دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان بھی تھا‘۔

مزید پڑھیں:

میرا شہزادہ سلیم، ماہرہ نے شادی کی ویڈیو پوسٹ کردی

ماہرہ خان نے اپنی شادی پر کس ڈیزائنر کا تیارکردہ لہنگا پہنا

ماہرہ خان کے عروسی لباس کی قیمت کتنی ہے؟

اداکارہ نے اب شادی سے قبل مایوں کی تقریب سے تصاویر شئیر کر کے مداحوں کو ’ڈبل ٹریٹ‘ دی ہے، ان تصاویر میں وہ 2 مختلف اوردلکش انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مایوں کے روایتی پیلے اور ہرے لباس سے قبل ماہرہ نے کریم اور گولڈن حیدرآبادی سوٹ کھڑے دوپٹے کے ساتھ پہنا جس میں وہ بلا کی پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

بعد میں انہوں نے لانگ میکسی اسٹائل پیلا فراک پہنا جس کے دوپٹے کا بارڈر کامدار ہرا ہے، ان تصاویرمیں ماہرہ کے اسٹائلسٹ عدنان انصاری اور بھائی حسان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ نے کیپشن میں لکھا، ’میری ماں کی ایک خواہش تھی کہ شادی کا آغاز دعا سے کریں۔ میری خوبصورت اماں، جو وہیل چیئر پر ہیں۔ کوئی بھی سوچے گا کہ وہ زیادہ کچھ نہیں کرسکتیں، لیکن واقعی وہ سب کچھ اور کچھ بھی کرسکتی ہیں‘۔

والدہ سے اظہار محبت کرنے والی ماہرہ نے بتایا کہ ان کی ماں سجاوٹ، میز، فرنیچر کے سب انتظامات کے بعد وقت پر تیاربھی تھیں۔

ماہرہ کے مطابق مایوں کی تقریب کااہتمام ان کی بچپن کی دوستوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

آخرمیں اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ ایک ’کیوٹ سیکرٹ‘ بھی شیئرکیا کہ تقریب کیلئے نیچے جانے سے قبل انہوں نے اپنی بالی میں موتیا کی ایک کلی بھی پروئی تھی اور ایسا انہوں نے اپنی نانی اور دادی کے لئے کیا۔

رواں ماہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم سے یہ دوسری شادی ہے۔

ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی کی تھی جو 2015 تک ہی چل سکی، 2009 میں ان کے یہاں بیٹے اذلان عسکری کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دوسال پہلے ماہرہ خان نے انسٹا پرایک پوسٹ شیئرکی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست سلیم کریم سے محبت کا اظہار کیا

mahira khan

Wedding

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Mayoun