آسٹریلیا میں اب بادشاہ چارلس سوم کا سکہ چلے گا
ستر سالوں بعد آسٹریلوی سکوں میں بادشاہ کا نقش نظر آئے گا
شاہی آسٹریلوی ٹکسال کی جانب سے کنگ چارلس سوم کے مجسمے والے سِکے کی نقاب کشائی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے عوام سکوں پر بادشاہ کا عکس دیکھ سکیں گے، جو رواں سال ہی کرسمس پر ایک ڈالر کے سکے پر واضح کیا جائے گا۔
چارلس کے مجسمے والے سکے کو لندن میں رائل منٹ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ مجسمہ سرکاری طور پر شاہی خاندان کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔
1953 کے بعد سے ہر آسٹریلوی سکے پر ملکہ الزبتھ دوم کا نقش ہے، اس سال کے آخر سے سکوں پر کنگ چارلس سوئم کا عکس بننا شروع ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ 70 سالوں بعد آسٹریلوی سکوں میں بادشاہ کا نقش نظر آئے گا لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے برعکس، کنگ چارلس کا نقش سامنے نہیں بلکہ بائیں طرف ہوگا۔
King Charles
Royal Australian
مقبول ترین
Comments are closed on this story.