Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آدھے سر کے درد کا ایک سبب یہ غذائیں بھی ہو سکتی ہیں

سردرد ہونا ایک عام سی حالت ہے لیکن بعض لوگوں میں یہ بہت زیادہ تکلیف کا باعث بن جاتا ہے
شائع 05 اکتوبر 2023 03:56pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

سردرد ہونا ایک عام سی حالت ہے لیکن بعض لوگوں میں یہ بہت زیادہ تکلیف کا باعث بن جاتا ہے۔ مائیگرین بھی سر درد کی ایسی کیفیت ہے جو عام طور پرسر کے ایک طرف شدید درد یا دھمک کا احساس پیدا کرسکتی ہے۔

اسے آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے اور یہ اکثر متلی ، قے ، روشنی اور تیز اور ناگوارآواز کے ساتھ انتہائی حساسیت کے ساتھ ہوتا ہے۔

بہت سی چیزیں مائیگرین کے حملے کا سبب بن سکتی ہیں ، بشمول ہم کیا کھاتے اور پیتے ہیں۔ عام طور پر مائیگرین کو متحرک کرنے کا سبب کھانے میں چاکلیٹ اور کیفین کی ذیادہ مقدار ہو سکتی ہے۔

مائیگرین ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق، مائیگرین کو متحرک کرنے والی غذائیں دیگر محرکات کے ساتھ مل کرایسا کرسکتی ہیں.

یونیورسل مائیگرین ٹرگر جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ لیکن کچھ عام محرکات ہیں جو کچھ لوگوں میں مائیگرین کا باعث بن سکتی ہیں۔

کیفین

کیفین کا بہت ذیادہ استعمال مائیگرین یا سر درد کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکن مائیگرین فاؤنڈیشن کے مطابق، کیفین سے دراصل آنے والے مائیگرین کے حملوں کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے. اسکے کبھی کبھاراستعمال کے ساتھ سردرد سے بھی راحت حاصل کی جاسکتی ہے۔ چاکلیٹ اور کافی اسکے بہترین ذرائع ہیں۔

چاکلیٹ

امریکن مائیگرین فاؤنڈیشن کے مطابق، چاکلیٹ کو الکحل کے بعد مائیگرین کے حملوں کے لئے دوسرا سب سے عام محرک سمجھا جاتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اندازے کے مطابق 22 فیصد افراد کو متاثر کرتا ہے ۔

چاکلیٹ میں کیفین اور بیٹا فینیلیتھیلامین دونوں شامل ہوتے ہیں ، جو کچھ لوگوں میں سر درد کا سبب بن سکتے ہیں۔

مصنوعی مٹھاس

بہت سے پروسیسڈ کھانوں میں مصنوعی مٹھاس ہوتی ہے۔ یہ چینی کے متبادل ہیں جو مٹھاس کے طور پر کھانے اور مشروبات میں شامل کیے جاتے ہیں.

مزید پڑھیں:

دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

سرمیں درد ہونے کی 4 اہم علامات

کھانے کی 5 چیزیں جو دوبارہ گرم کرنے سے زہریلی ہو سکتی ہیں

اچار اور خمیر شدہ غذائیں

پرانے پنیر کی طرح ، اچار اور خمیر شدہ کھانے میں ٹائرامین کی زیادہ مقدار ہوسکتی ہے اور یہ مائیگرین کی وجہ بن سکتی ہیں۔

فریز کی ہوئی غذائیں

فریزر میں محفوظ کھانے اور مشروبات جیسے آئس کریم یا سلشی کھانے سے سر میں شدید درد ہوسکتا ہے۔ اگر آپ ورزش کے بعد ٹھنڈا کھانا کھا رہے ہیں تو آپ کو سر درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو مائیگرین کا سبب بن جاتے ہیں۔

نمکین غذائیں

خاص طور پر نمکین پروسیسڈ غذائیں جن میں نقصان دہ پرزویٹو شامل ہوسکتے ہیں، کچھ لوگوں میں مائیگرین کا سبب بن سکتے ہیں۔ سوڈیم کی اعلی سطح کا استعمال بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے ، جس سے سر درد یا مائیگرین کے حملے ہوسکتے ہیں۔

مائیگرین کے واقعات تکلیف دہ ہوسکتے ہیں اور آپ کی زندگی میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں ہیں جنکواپنانے اورکچھ عادات کو اپنانے سے آپ کو ان کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

صحت

lifestyle

MIGRAINE

medical research

Processed food

chocolate

salty food