Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسک نے ٹوئٹر پر ایک اور بڑی تبدیلی کر دی

تبدیلی کا مقصد سوشل پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ہے
شائع 05 اکتوبر 2023 12:30pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

امریکی کاروبار شخصیت ایلون مسک اور معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) کے بانی نے بڑی تبدیلی کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس جسے پہلےٹوئٹر کہا جاتا تھا، اس نے سائٹ پر لنکس دیکھانا بند کردیا ہے، اس کے بانی کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے تمام پوسٹ بہتر نظر آئیں گی۔

ٹویٹر پر جب بھی ہم کوئی پوسٹ کریں گے، تو اس کے ساتھ لنک نظر نہیں آئیں گے، وہ تصویر میں کونے پر بائیں جانب ڈومین میں ظاہر ہوں، جس پر کلک کرکے آپ اپنی مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی اس تبدیلی کا اطلاق صرف آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے لاگو ہوگا۔

سوشل پلیٹ فارم پر تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اگست سے جاری تھے لیکن مسک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی میری جانب سے کی جاری رہی ہے، جس کا مقصد سائٹ کو مزید بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ جب ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدا تھا، تو اس کی پالیسوں سے کئی ادارے خوش نہیں تھے۔

اس سوشل پلیٹ فارم کو متعدد خبررساں ادارے اور میڈیا سے وابستہ افراد خبروں کو جمع کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے، ان کا ماننا ہے کہ ٹوئٹر کے ٹریفک میں بھی کمی آئی ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk

X Twitter