Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

مچھروں کو بھگانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

گھروں میں موجود مچھر سنگین بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں
شائع 05 اکتوبر 2023 12:30pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

گھروں میں موجود مچھر جہاں صحت کے متعدد مسائل کا سبب بنتے ہیں تو وہیں یہ کاموں میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔

مچھروں سے نجات کیلئے اکثریت مہنگے مہنگے اسپرے، کوائلز اور ریپیلنٹس خریدتی ہے، لیکن پھر بھی مچھروں سے بچنا ممکن نہیں ہوتا۔

مچھر سنگین بیماریوں جیسے ملیریا اور ڈینگی بخار کی وجہ بنتے ہیں، ان تجاویز پر عمل کرتے ہوئے مچھروں سے نجات ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

کافی کا استعمال

کافی نہ صرف موڈ خوشگوار بناتی ہے بلکہ مچھروں سے نجات کیلئے بھی بہترین ہے۔

مزید پڑھیں:

چیونٹیوں، مچھروں اور دیگرکیڑوں سے نجات پانے کے انتہائی آسان طریقے

چوہوں کی موجودگی سے پریشان افراد انہیں منٹوں میں بھگانے کے آسان طریقے جانیں

گھر میں بھنبھناتی مکھیوں کو کیسے بھگایا جائے

اس کیلئے ایک کپڑے میں کافی کو ڈال کر پوٹلی کی شکل دیں اور اسے دروازوں اور کھڑکیوں پر لٹکا دیں۔

لونگ اور کٹا ہوا لیموں

مچھر لونگ اور رسیلے پھلوں کی خوشبو کو ناپسند کرتے ہیں، لہذا یہ ٹوٹکہ ان کو بھگانے کے لیے بہترین ہے۔

اس کیلئے ایک لیموں کو آدھے حصوں میں کاٹ لیں اور لونگ کو لیموں کے ان دونوں حصوں میں رکھ دیں۔

مچھروں کو بھگانے کے لیے ان لیموؤں کو گھر کے کونوں میں رکھ دیں۔

لہسن کا اسپرے

مچھر لہسن کی بو سے بھاگتے ہیں، کیونکہ اس میں موجود سلفرلہسن کی اس خوشبو کی وجہ ہے۔

اس اسپرے کو بنانے کیلئے لہسن کے چند جوؤں کو کچلیں، انہیں پانی میں ابال لیں۔ اس کے بعد اس مکسچر کو اسپرے کی بوتل میں بھرکر کمروں میں اسپرے کریں۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ مچھروں کو بھگانے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکوں میں سے ایک ہے۔ اگر اسے ایک یا دو دیگر اجزاء کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک طاقتور اسپرے بن سکتا ہے۔

اس اسپرے کو تیار کرنے کیلئے ایک چھوٹے پیالے میں سیب کا سرکہ اور ہیزل(hazel) کو برابر مقدار میں مکس کریں۔

اور اس اسپرے کو کھڑکیوں اور دروازوں پر کافی مقدار میں اسپرے کریں۔

ان ٹوٹکوں کی مدد سے باآسانی مچھروں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

healthy lifestyle

lifehacks

tips

Mosquito Spray