Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ فیصد سے زائد گر گئیں
شائع 05 اکتوبر 2023 11:12am
فوٹو۔۔۔۔۔ گوگل
فوٹو۔۔۔۔۔ گوگل

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، جب کہ لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ فیصد سے زائد گر گئی ہیں۔

عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، اور لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی ہیں۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 52 سینٹس کمی سے 86 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی ہے، جب کہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کی سودے 3 ڈالر 64 سنٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل کئے گئے،۔

معروف ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی اوسط قیمت 86 ڈالر اور آئندہ سال 70 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔

Oil prices

International market

crude oil

Petroleum products