Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان 71 برس کے ہوگئے، سالگرہ کے کیک پر قیدی نمبر درج

عمران خان سائفر کیس میں اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 11:59pm

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اپنی 71 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے بذریعہ ایکس پیغام عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ پر بھی عمران خان کی سالگرہ کے حوالے پوسٹس میں انہیں مبارکباد دی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حوالےسے شیئرکی جانے والی ویڈیو میں ایک کیک پر’اٹک قیدی نمبر804’ لکھوایا گیا ہے جو انہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں الاٹ کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم اس وقت سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کا نمبر 943 ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے انہیں قیدی نمبر 804 ہی کہا جارہا ہے۔

صدر کی مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی نے بذریعہ ایکس پیغام عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ 26 سالہ طویل جدوجہد سے جو جاری ہے۔ وہ سب سے زیادہ ایماندار اور محب وطن شخص ہیں جنہیں میں جانتا ہوں ، لہذا وہ میرے رہنما تھے اور ہیں۔

صدر نے ایکس پر مزید لکھا کہ میری کوشش رہے گی کہ پاکستان کو متحد کیا جائے اور تمام جماعتیں اور رہنما آئندہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

عمران خان کی وجہ شہرت سیاست سے زیادہ کرکٹ ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کریئر کے حوالے سے مختصر پوسٹ کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق کپتان نے 88 ٹیسٹ میچز میں آل راونڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 ہزار 807 رنز بنائے اور اس کے ساتھ 362 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان کے ون ڈے کریئر کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے 175 ایک روزہ میچز میں 3 ہزار 709 رنز بنارکھے ہیں جب کہ 182 وکٹیں بھی حاصل کیں، جب کہ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے وہ کپتان بھی تھے۔ اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

عمران خان نیازی 05 اکتوبر 1952ء کولاہورمیں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے، وہ 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔

pti

imran khan

Happybirthdayimrankhan