Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیرخارجہ کی منگولیا کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق
شائع 04 اکتوبر 2023 10:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے تبت میں منگولیا کے نائب وزیراعظم سین بویان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

نگراں وزیرخارجہ کا تبت کے دورے پر موجود ہیں، جہاں جلیل عباس جیلانی کی منگولیا کے نائب وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کان کنی، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

بین الاقوامی تعاون سے متعلق ٹرانس ہمالیہ فورم آج چین کے شہر نائنگچی میں شروع ہورہا ہے۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 2 روزہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ وہ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

ٹرانس ہمالیہ فورم کا 2018 میں آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک میں جغرافیائی روابط، ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیات کو محفوظ بنانے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا ہے، اس سال فورم کا موضوع ’’حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ‘‘ ہے۔

اسلام آباد

Tibet

JALIL ABBAS JILANI

Caretaker Foreign Minister

mangolia

Deputy Prime Minister

Sainbuyan