Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو کیا سمجھتے ہیں؟ آئی سی سی کی ویڈیو جاری

شاہین شاہ آفریدی نے اہم لقب ملنے پر خوشی کا اظہار کردیا
شائع 04 اکتوبر 2023 08:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ”ایگل“ قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں سے سوال پوچھا گیا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو کیسے بیان کریں گے؟

جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ”ایگل“۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک فائٹر ہے جو کبھی ہار نہیں مانتا۔

شاداب خان کی جانب سے ”ایگل“ قرار دیے جانے پر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ جب ”ایگل“ کے نام سے بلائیں گے اور آفریدی کے نام سے پکاریں گے تو اس سے مجھے مزید طاقت ملے گی۔

مزید پڑھیں

شاداب نے آسٹریلیا سے شکست کا ملبہ ’حیدرآبادی بریانی‘ پر ڈال دیا

ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے: بریانی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کیا کہا؟

شادی کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا پیغام سامنے آگیا

واضح رہے کہ شاہین ایک پرندہ ہے جسے انگریزی میں ”ایگل“ کہتے ہیں جبکہ اردو میں شاہین کو ”عقاب“ بھی کہا جاتا ہے۔

india

ICC

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

shadab khan

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Eagle