Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: رشتہ داروں کی جانب سے بار بار فروخت کی جانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

مرادن کی خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں کئی انکشاف کردیے
شائع 04 اکتوبر 2023 07:24pm

مردان کی تحصیل رستم کی رہائشی فضیلت نامی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگٸی، خاتون کو رشتہ داروں نے 40 لاکھ روپے کے عوض بیج دیا تھا۔

مردان کے تحصیل رستم سے تعلق رکھنی والی شادی شدہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل ہوگٸی۔

فضلت نامی خاتون نے ویڈیو بیان جاری کیا کہ 3 رشتہ دار لختی، ابراہم اور یار محمد نے مجھے دھوکے سے ملاکنڈ درگئی لا کر 40 لاکھ روپے میں فروخت کردیا اور میری شادی سوات کے رہائشی فضل ہادی نامی شخص سے کرادی گٸی جوکہ پہلے سے شادی شدہ ہے، میں شادی شدہ ہوں اور میرے 2 بچے بھی ہے، مجھے اپنے گھر واپس نہیں بھیجا جارہا۔

فضلت نامی خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے پہلے بھی کئی بارفروخت کیا جا چکا ہے اور مجھے باربار مختلف جگہوں اور مختلف لوکوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔

دوسری طرف پولیس نے موجودہ شوہر فضل ہادی پر اغواء کا روزنامہ رپورٹ درج کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل ہونے کے بعد اس کیس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بعد اصل حقائِق سامنے آٸیں گے، خاتون کا موجودہ شوہر فضل ہادی ملک سے باہر ہے۔

Viral Video

Mardan

Women

EXCHANGE