Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوشکا اور ویرات کوہلی کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو زبردست مشورہ

اگر ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹ نہ مل سکیں تو کیا کرنا چاہیے؟
شائع 04 اکتوبر 2023 07:14pm

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ ڈیوا انوشکا شرما نے ورلڈکپ میچز کے مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا، ’میں اپنے تمام دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹ نہ مانگیں‘۔

ویرات کوہلی نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ ٹکٹ لینے میں ناکام ہوتے ہیں کہ براہِ کرم گھر پر ورلڈ کپ کے میچز سے لطف اندوز ہوں۔

مزید پڑھیں

میرا شہزادہ سلیم، ماہرہ نے شادی کی ویڈیو پوسٹ کردی

سری دیوی کی موت کے5 سال بعد بونی کپور کا بڑا انکشاف

بھارتی لڑکی نے ’افتی چاچا‘ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

دوسری جانب ویرات کوہلی کی اہلیہ اور مشہور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنے پروفائل پر یہی اسٹوری شیئر کی اور کہا کہ ٹکٹ کے معاملے پر ویرات کوہلی سے کوئی مثبت جواب نہ وصول ہونے پر ان سے درخواست نہ کریں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی ٹیم کو 4 اکتوبر کو جوائن کرنے والے ہیں، وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم چھوڑ کر چلے گئے تھے، لیکن 8 اکتوبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

virat kohli

Anushka Sharma

Tickets

ICC ODI WORLD CUP 2023

Free Tickets