Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تالہ توڑ گروپ کی پھر انٹری، چور پوسٹ آفس سے 4 لاکھ روپے لے اڑا

گلستان جوہر پوسٹ آفس میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی
شائع 04 اکتوبر 2023 06:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

شہر قائد میں تالہ توڑ گروپ کی پھر انٹری ہوگئی، چوروں نے سرکاری آفس کو بھی نہیں بخشا، چور 4 لاکھ روپے لے اڑا، گلستان جوہر پوسٹ آفس میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

کراچی میں تالہ توڑ گروپ چوروں نے پاکستان پوسٹ آفس کے دروازوں کے تالے اور لاکر توڑ ڈالے۔

گلستان جوہر بلاک 4 میں واردات صبح سویرے کی گئی، سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ چور کو گلی میں مٹرگشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سینئر پوسٹ ماسٹر مصباح الدین کے مطابق صبح دفتر پہنچنے پر واردات کا علم ہوا، کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے۔

گزشتہ روز کی جمع ہونے والی 4 لاکھ روپے سے زائد چوری کی گئی ہے۔

پوسٹ ماسٹر مصباح الدین نے گلستان جوہر تھانے میں چوری کی واردات کی رپورٹ کردی ہے۔

مزید پڑھیں

ڈاکو سڑک پر گرے 40 لاکھ رپے چنتے رہے، زخمی راہ گیر دم توڑ گیا

کراچی: ڈرائیور کی 6 کروڑ سے زائد کی رقم لیکر فرار ہونے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی: خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کوپکڑ لیا

گلستان جوہر پولیس کے مطابق رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

karachi

Robbery

gulstan e johar

pakistan post office