Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

آئندہ انتخابات میں پی پی کلین سویپ کرے گی، شرجیل میمن کا دعویٰ

شرجیل میمن نے پیپلز پارٹی کے ہر جوان کو موبائل کے زریعے اپنا پارٹی منشور پھیلانے کا ٹاسک دیدیا
شائع 04 اکتوبر 2023 05:55pm

ڈیجٹل میڈیا پیپلز پارٹی کے سربراہ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی پی کلین سویپ کرے گی۔

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ڈیجٹل میٹ اپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجٹل میڈیا پیپلز پارٹی سربراہ پاکستان شرجیل میمن کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 2018 کا الیکشن پختونخوا سے جیت چکے تھے لیکن چونکہ اس وقت ایک مصنوعی مینڈک کو اس ملک پر تھوپنا تھا اس لئے وہ آپ کے اور ہمارے گلے میں پڑا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے ہر جوان کو موبائل کے زریعے دنیا کو اپنے پارٹی منشور سے آگاہ کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا، لیکن ساتھ ہی تہذیب کے دائرے میں رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔

انہوں نے ایک جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو دہشت گرد بھی کہہ دیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان عوام کو حق و سچ بات پہنچانے کیلئے بلاول نے ڈیجٹل میڈیا شروع کر دیا ہے، تاہم پاکستان کا کلچر وہ نہیں جو گزشتہ دس سال میں ایک جماعت نے کر دیا۔ جن لوگوں نے مخالفت کی ان کو گالیاں دیں۔ یہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نہیں سوشل میڈیا کے دہشت گرد تھے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں تہذیب کے دائرے میں رہناہے۔ ہم کسی کو گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے۔ گالیاں وہ دیتے ہیں جن کی کوئی تاریخ نہیں۔ پی پی پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

نو مئی کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن قرار دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں ہمارے منڈیٹ کو چرایا گیا، لیکن آئندہ انتخابات میں پی پی پی کلین سویپ کرے گی۔ پی ٹی آئی نے دس سال حکومت کی سیلاب زدگان کے لئے ایک گھر نہیں بنوایا۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں غریبوں کے لئے 21 لاکھ گھر بنوائے۔ سندھ میں پی پی پی نے اسپتال بنوائے اور یونیورسٹیوں کا جال بچھایا۔پی پی پی برسراقتدار آکر یہی سہولیات خیبر پختونخوا میں بھی دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بندیال نے عمران خان اینڈ کمپنی کے خلاف نیب کو انکوئری سے روک دیا۔ پچھلے 75 سال سے پی پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن اب ہم نے بلاول بھٹو زرداری کے بازوں بننا ہے اور اپنے اتحاد کے ساتھ مضبوط ٹیم بن کر بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے۔ پی پی پی کے ہر جوان کو موبائل کے زریعے دنیا کو اپنے پارٹی کے منشور سے آگاہ کرنا ہے۔

Sharjeel Inam Memon