Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور فلمی کرداروں سے جڑی یادگاروں کی نیلامی

لندن میں ماضی کی ہالی ووڈ فلموں کی یادگار اشیاء کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
شائع 04 اکتوبر 2023 06:21pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

جیمز بانڈ اور اسٹاروار سیریز کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ لندن میں اگلے ماہ ہالی ووڈ فلموں کے مشہور کرداروں سے جڑی یادگاریں نیلام کی جائیں گی۔ ماضی کی 1800 سے زائد یادگاروں کو نیلامی کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

1962 میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ سیریز کی پہلی فلم “ڈاکٹر نو میں ہنی رائیڈر کا کردارنبھانے والی اداکارہ اُرسولا اینڈریس کے باتھ روب کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ مل سکتے ہیں۔

1977 میں اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم میں اداکار انتھونی ڈینئلز کا مشہور C-3PO ہیڈ کï نیلامی میں 10 لاکھ پاونڈ تک ملنے کی توقع ہے۔

1984 میں ریلیز ہونے والی فلم انڈیانا جونس اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم““ میں امریکی اداکار ہیریسن فورڈ کا استعمال کیا گیا ہنٹر 2 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہونے کی امید ہے۔

1984 میں ہی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ”اے نائٹمیر آن ایلم اسٹریٹ“ میں فریڈی کروگر کے خوفناک بلیڈ والے دستانے 4 لاکھ پاؤنڈز میں نیلام ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

5 ماہ سے جاری ہالی ووڈ رائٹرز کی ہڑتال ختم

ہالی ووڈ فلم آنٹ مین اینڈ دی واسپ کا باکس آفس پرراج

عامر خان کا ’لاہور 1947‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان

1985 میں جمیز بانڈ سیریز کی فلم اے ویو ٹو اے کِل““ میں سر راجر مور کے پہنے ہوئے سوٹ کی 30 ہزار پاؤنڈ تک نیلامی کی توقع ہے۔

World Bank

lifestyle

holywood

antiques

Roger more

indiana jones