Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھگوڑے یوٹیوبر کی ”را“ ایجنٹ سے مبینہ خفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر وائرل

مبینہ آڈیو میں روہت شرما یوٹیوبر کو آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا کہہ رہا ہے
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 06:37pm

ملک سے باہر بیٹھے بگھوڑے یوٹیوبر کی انڈین ”را“ سے جڑے روہت شرما سے ہوشروبا مبینہ خفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آ گئی، یہ یوٹیوبر اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی ”را“ کے لوگوں سے طے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں بھگوڑے یوٹیوبر کو روہت شرما سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مبینہ آڈیو میں روہت شرما بگھوڑے یوٹیوبر کو پاکستان کی پریمئر انٹیلیجینس ایجنسی کے خلاف لندن میں بیٹھے بھارتی انجیسی ”را“ کے پیڈ لائر سے مل کر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بدنام کرنے کا کہہ رہا ہے۔

کال ثابت کرتی ہے کہ بھگوڑا یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی ”را“ کے ساتھ رابطے میں ہے، ‏یہ یوٹیوبر اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی ”را“ کے لوگوں سے طے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھگوڑا یوٹیوبر بھارتی ”را“ کے لوگوں سے ہر وقت رابطے میں رہتا ہے، ان سے اپنے کیسز کے لیے بطور سیکیورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا ہے۔

یہ ملک دشمن یوٹیوبر بھارتی ”را“ سے مل کر پاکستانی ”آئی ایس آئی“ کے خلاف سازش کے لیے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہا۔

کال میں روہت شرما یوٹیوبر کو برطانیہ میں ”آئی ایس آئی“ کے خلاف سازش کے لیے لارڈ ریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہہ رہا ہے، یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد سے 2 دہشتگرد گرفتار، تعلق بھارتی ایجنسی ’ را’ سے ہونے کا انکشاف

رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بھارت نے ہردیپ کا قتل پاکستان پر تھوپ دیا

پہلے بھی یہ شر پسند بھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے، 9 مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور شر پسندوں کو فساد کے لیے اکساتا رہا، ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

isi

Youtuber

RAW

RAW Agent

india raw

absconder youtuber

indian agency

pakistan isi