Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن عمارت میں داخلے پر پابندی

الیکشن کمیشن نے مریضوں کے دفتر میں داخلے کی پابندی کا سرکلر جاری کردا
شائع 04 اکتوبر 2023 04:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے مریضوں کے دفتر میں داخلے کی پابندی کا سرکلر جاری کر دیا، جس کے مطابق آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کو مکمل صحت یاب ہونے تک دفتر آنے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں پھیلی وبا آشوبِ چشم سے بچنے کا طریقہ اور گھریلو علاج

پنجاب میں آشوب چشم کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز جاری

محسن نقوی کا فارمولا کام کرگیا، پنجاب میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی

جاری سرکلر کے مطابق آشوب چشم کے متاثرہ افسر یا ملازم صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی سرٹفکیٹ دینے کا پابند ہو گا اور متاثرہ شخص بغیر صحت یابی کے سرٹیفکیٹ کے الیکشن کمیشن کی عمارت میں نہیں آسکے گا۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pink Eye

eye disorder

ecp employees