Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں پر چیخنا ان کی صحت اور نشونما کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟

بچوں کے ساتھ زبانی بدسلوکی کے اثرات ذیادہ ترذہنی پریشانی جیسے ڈپریشن اور غصے کے طور پر ظاہر ہوسکتے ہیں
شائع 04 اکتوبر 2023 05:05pm
تصویر:ایمپاورنگ پیرنتس
تصویر:ایمپاورنگ پیرنتس

کہاوت مشہور ہے کہ ’دیکھو شیر کی نگاہ سے کھلاؤ سونے کا نوالہ‘۔ گھروں میں مائیں بچوں کی شرارتوں پر اکثر چیختی چلاتی نظر آتی ہیں۔ بچے ماں یا باپ کی ایک چیخ پر اپنی شرارتوں کو روک دیتے ہیں۔

لیکن ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ والدین، اساتذہ اور دیگر بالغ افراد کا بچوں پر چیخنا، ان کی تضحیک کرنا یا زبانی دھمکی دینا ان کی نشوونما کے لیے اتنا ہی نقصان دہ ہوسکتا ہے جتنا جنسی یا جسمانی استحصال۔

جریدے ”چائلڈ ابیوز اینڈ انفلیکشن“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں اس موضوع پر موجود لٹریچر کا تفصیلی تجزیہ کرنے کے لیے 166 سابقہ مطالعات کا جائزہ لیا گیا۔

بچوں کے ساتھ بدسلوکی کو فی الحال چار طرح بیان کیا گیا ہے۔ جسمانی استحصال، جنسی استحصال، جذباتی استحصال (زبانی بدسلوکی اسکا ایک حصہ ہے) اور غفلت۔ اس تحقیق کی مدد سے اس کے روک تھام پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

نارتھ کیرولائنا کی ونگیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کی محققین کے مطابق زبانی بدسلوکی کو ”حد سے زیادہ“ نقصان دہ قرار دیا گیا ہےاور اس پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

یہ تحقیق برطانوی خیراتی ادارے ورڈز میٹر نے کی ہے جس کا مقصد زبانی بدسلوکی کو ختم کرکے بچوں کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں بچوں کے ساتھ زبانی بدسلوکی کے اثرات ذیادہ ترذہنی پریشانی جیسے ڈپریشن اور غصے کے طور پر ظاہر ہوسکتے ہیں، بیرونی علامات، جیسے جرائم کا کرنا، منشیات کا استعمال یا بدسلوکی کرنا اور یہی نہیں بلکہ جسمانی صحت کے اثرات جیسے موٹاپا یا پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں

بچوں کے رونے کی وجہ اور رونا کم کرنے کے طریقے

بچوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سے دور رکھنے والی بہترین سرگرمیاں

کس عمر کے بچے کو کس وقت سُلانا چاہئیے؟

ورڈز میٹر ویب سائٹ پر موجود چیزیں بالغوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ وہ بچوں سے بات کرتے وقت چیخنے، توہین کرنے، گالیاں دینے یا عجیب نام سے پکارنے سے گریز کریں، ساتھ ہی بولنے سے پہلے سوچیں اور تکلیف دہ بات کہنے کے بعد بچے کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لئے وقت نکالیں۔

آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں ہیومن ڈیولپمنٹ اینڈ فیملی سائنسز کی پروفیسر اور والدین کے نظم و ضبط کی محقق الزبتھ گرشوف نے 2019 میں سی این این کو بتایا تھا کہ چیخنے کا پہلا اصول یہ ہے کہ ایسا کرتے وقت تنقید سے گریز کیا جائے۔