Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ میں لیڈیز ہیلتھ ورکر اور پولیو ٹیم انچارج پر تشدد

پولیو ورکرز کا نگراں وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
شائع 04 اکتوبر 2023 02:41pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

شیخوپورہ میں ایک شہری نے لیڈی پولیو ورکرز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے افراد زخمی ہوگئے۔

لیڈیز ہیلتھ ورکر اور پولیو ٹیم کے انچارج پر تشدد کیا گیا، جس کے بعد پولیو ورکرز نے نگراں وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب آج ہی خبیر پختونخوا کے ضلع بنوں کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق اس کیس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

Polio Virus