Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب نے آسٹریلیا سے شکست کا ملبہ ’حیدرآبادی بریانی‘ پر ڈال دیا

ہرشا بھوگلے کے سوال ہر شاداب کے دلچسپ جواب کی ویڈیو وائرل
شائع 04 اکتوبر 2023 02:02pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ورلڈ کپ سے قبل مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کی ذمہ دارحیدرآبادی بریانی نکلی۔

سوشل میڈیا پر گرین شرٹس کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ایک دلچسپ ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں وہ آسٹریلیا کے خلاف غیرذمہ دارانہ فیلڈنگ کا الزام ’بھارتی بریانی‘ کو ٹھہرا رہے ہیں۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ کو وارم اپ میچ میں کینگروز کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

کپتان بابر اعظم نے وارم اپ میچ نہیں کھیلا، ان کی غیر موجودگی میں کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے شاداب نے شکست کے بعد بھارتی مبصر ہرشا بھوگلے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم حیدرآباد میں اچھا وقت گزار رہی ہے۔

اس دوران ہرشا نے شاداب سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے حیدرآبادی بریانی کھائی؟ تو جواب میں شاداب کے جواب پر قہقہے لگ گئے ،

کھلاڑی نے شگفتہ انداز میں کہا کہ ، ’ہم روز ہی کھارہے ہیں، مجھے لگتا ہے شاید اسی لیے ہم تھوڑا سلو (سست) بھی ہورہے ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں بھی گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف جمعہ 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔

india

shadab khan

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023