Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گندا سنک ایسے صاف کریں اور بیماریوں سے دور رہیں

سنک صرف برتن دھونے کے لیے استعمال نہیں ہوتا
شائع 04 اکتوبر 2023 04:17pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

خاندان کی صحت کے اصولوں کے حوالے سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں اور اس کے لiے وہ مختلف صفائی کےٹوٹکےاستعمال کرتی ہیں اورکھانے پینے کی اشیاء پر بہت زیادہ دھیان رکھتی ہیں ۔

بہت ذیادہ احتیاط کے باوجود اکثر گھروں میں بچے اور بڑے پیٹ کی مختلف تکالیف کا شکارہوجاتے ہیں۔ کھانے کی حفاظت کے لئے ایک نظر انداز کی جانے والی جگہ باورچی خانے کا سنک ہوتا ہے جوکہ کھانا بنانے کے دوران مستقل استعمال میں رہتا ہے۔

باورچی خانے میں سنک کھانے کی تیاری میں اہم کردارادا کرتا ہے. برتنوں کو دھونا، کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے سبزی یا کچے گوشت کو چھونے والے برتن دھونا، وغیرہ ان سب کے ساتھ کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے سنک میں بھی رہ جانے کا امکان پیدا ہوتا ہے۔

اگر کھانے کی تیاری کے مناسب حفاظتی اقدامات پرعمل نہیں کیا جاتا ہے تو ، یہ بیکٹیریا آپ کے کھانے کو آلودہ کرسکتے ہیں اور آپ کو بیمار کرسکتے ہیں۔

کھانا دھونے یا تیارکرنے کے لئے سنک کا استعمال کرنے کے بعد ، اسے مکمل طور پر صاف کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

صاف کرنے کے لئے دو مراحل ضروری ہیں

سنک کو دھونے کے لئے گرم ، صابن والے پانی کا استعمال کریں۔ اسے ایک بار استعمال شدہ کپڑے یا کاغذ کے تولیے سے صاف کریں۔

سینی ٹائزر کا استعمال کریں اور اسکے بعد اس کو خشک ہونے دیں۔

سینی ٹائزر گھر پر بنایا جا سکتا ہے۔ ایک گیلن پانی میں 1 کھانے کا چمچ مائع کلورین بلیچ ڈال کر اسکا محلول بنا لیں اور کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اور وَقتاًَ فوَقتاً اسے استعمال کرتے رہیں۔

تمام سطحوں پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں۔ بیکنگ سوڈا ایک شاندار صفائی ایجنٹ ہے کیونکہ یہ گندگی اور چکنائی کو توڑ تا ہے اور داغ دھبوں کو ختم کرسکتا ہے ۔

##مزید پڑھیں:

خاتونِ خانہ کی آسانی کیلئے بہترین کچن ٹپس

باتھ روم کی گندی ٹائلیں ان آسان طریقوں سے چمکائیں

کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کی صحت کے لیے خطرہ ہیں

کوشش کریں کہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک باراپنے کچن کے سنک کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ یہ آپ کو بہت سے کچن میں پیدا ہونے والے جراثیم سے بچاؤ میں مدد دے گا۔

lifestyle

cleaning hacks

Bacteria

KITCHENHACKS

sanitizer