Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ خود کش دھماکا: سہولت کاری میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

ڈی این اے اور فرانزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 04 اکتوبر 2023 12:19pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلادالنبیﷺ کے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مختلف آپریشنز کے دوران واقعے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا کوئی ڈیٹا، ڈی این اے اور فرانزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی تاہم رزلٹ میں کچھ وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ دھماکے میں پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 55 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے، 10 سے 15 کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیا گیا۔

بلوچستان

Mastung