چہرے کی خشک جلد سے نمٹنے کے آسان طریقے
موسم بدلتے ہی اکثرخواتین اور بوڑھے افرادجلد کےخشک ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے وہ مہنگی ترین کریموں کا استعمال کرتے ہیں۔
حالانکہ ہم گھریلو طریقوں پر عمل کرکے یا ٹوٹکوں سے بھی اپنے اس مشکل کا حل نکال سکتے ہیں۔
خشک جلد کیا ہے؟
خشک جلد دراصل جلد کی ایک بہت عام حالت ہے جوکہ جلد کی بیرونی تہہ، ایپیڈرمس میں مناسب پانی کی کمی سے ہوتی ہے۔
خشک جلد مردوں اور عورتوں دونوں کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہے، لیکن بوڑھے لوگ خشک جلد کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ ہم اپنی جلد میں نمی بحال کرکے خشک جلد کے مسائل سے بچ سکتے ہیں ۔
مختلف گھریلو علاج کسی بھی شخص کو خشک جلد کے علاج میں مدد دے سکتے ہیں۔ ان میں سورج مکھی کے بیج کا تیل استعمال کرنا ،شہدکا استعمال ، پٹرولیم جیلی لگانا ، اور بہت کچھ شامل ہے۔
سورج مکھی کے بیج کا تیل
ایک مطالعہ کے مطابق سورج مکھی کے بیج کا تیل ہائیڈریشن کو بہتر بناتا ہے۔ ہر آئل موئسچرائز کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے جیسے زیتون کا تیل آپ کی جلد پہ موجود رکاوٹوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ناریل کا تیل
یہ ایک ایسا قدرتی تیل ہے جو خشک جلد کے علاج کے لئے اچھی طرح سے کام کرتا ہے ، ایک تحقیق کے مطابق ناریل کا تیل خشک جلد کے علاج کے لیے پٹرولیم جیلی کی طرح محفوظ اور مؤثر ہے۔ یہ جلد کی ہائیڈریشن کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے۔
##شہد
یہ کئی قسم کی جلد کی بیماریوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ موئسچرائزر اور اینٹی سوزش کا کام کرتا ہےیہ وہ تمام خصوصیات ہیں جو بتاتی ہیں کہ شہد خشک جلد کو دور کرنے کے لئے گھریلو علاج میں مثالی ہے۔
##مزید پڑھیں:
روزانہ صبح نہار منہ ایلوویرا کا جوس پئیں، نتائج آپ کو حیران کردینگے
مہنگی مصنوعات بھول جائیں، چہرے پر بس شہد لگائیں
ناریل کے تیل میں چھپا خوبصورتی کا حیرت انگیز راز
پٹرولیم جیلی
سالوں سے موئسچرائزر کے طور پر استعمال کیا جاتی ہے۔ تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ عمر رسیدہ افراد میں پیٹرولیم جیلی استعمال کرنے کے بعد جلد میں بہتری آئی۔
ایلو ویرا
ایلوویرا یا گھیگھوار بھی خشک جلد پر لگایا جاسکتا ہے تحقیق کے مطابق، ایلو ویرا جیل خشک جلد کو راحت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ایلوویرا اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب کئی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.