Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

19 جولائی کے بعد پہلی بار ڈالر 285 روپے سے نیچے آگیا

حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل کم ہورہی ہے
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 05:36pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں آج پھرکمی دیکھی گئی ۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 04 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا۔

ایسا 19 جولائی کے بعد ہوا ہے کہ ڈالر کی قیمت 285 سے نیچے آئی ہو۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 47000 کی حد بحال ہوگئی ہے۔

حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے۔

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Rupee

US Dollars