Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ترکیہ: خودکش بم حملہ، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شُبے میں 90 افراد زیرِحراست

کریک ڈاؤن میں ایک ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحہ ضبط کیا گیا
شائع 04 اکتوبر 2023 10:19am
تصویر/ انادولو نیوز ایجنسی
تصویر/ انادولو نیوز ایجنسی

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بعد ترک پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے منگل کے روز کہا کہ پولیس نے ترکی کے 64 صوبوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

وزیر داخلہ نے خودکش بم حملے کا الزام کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ 928 افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن میں سے 67 دیگر کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے مشتبہ تعلق کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی انادولو نے بعد میں مشتبہ ارکان کے طور پر حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد بڑھا کر90 کردی ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 13 ہزار 400 سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائیوں میں حصہ لیا، جن میں سے ایک ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحہ ضبط کیا گیا ہے۔

Ankara

Ankara Blast