Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، انصاف ہاؤس کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

حملہ آووں کے پی ٹی آئی زندہ آباد کے نعرے، چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 09:12am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جنہوں نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور ان سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر موجود موبائل پر پتھراؤ بھی کیا، حملہ آور پاکستان تحریک انصاف زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

پولیس کی مزید نفری کے آتے ہی حملہ آور پتھراو آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، جبکہ سرچنگ کے دوران ایک عدد 30 بور پسٹل اور 4 عدد راٶنڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واقعہ ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf

Insaf House Karachi