Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کیا ماڈل عرفی جاوید نے منگنی کرلی ؟

ماڈل کی پوجا کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 04 اکتوبر 2023 01:33am

نازیبا لباس اور بولڈ فوٹو شوٹ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں ۔

سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ بیٹھی پوجا کرتی نظر آرہی ہیں تاہم مداحوں کو لگتا ہے کہ ماڈل نے اب خفیہ طور پر منگنی کر چکی ہے۔

مذکورہ تصاویر میں نوجوان کا چہرہ نہیں دکھایا مگر اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے عرفی جاوید نے ہندو رسم ورواج کے مطابق اس ہندو لڑکے سے منگنی کر لی ہے۔

عرفی جاوید ہمیشہ ہر موضوع پر کھل کر بات کرتی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی منگنی کو خفیہ رکھا ہے کیونکہ یہ ایک ذاتی چیز ہے۔

تاہم عرفی کی بہن اروسا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر جوڑے کی ایک تصویر پوسٹ کی جسے بہت سے لوگ خبر کی تصدیق کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب عرفی نے خود ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Urfi Javed