Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرض کے بہانے عوام کو لوٹنے والی مزید 7 غیرقانونی ایپس کی نشاندہی

شہری صرف ایس ای سی پی سے منظور شدہ لون ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں، حکام
شائع 03 اکتوبر 2023 08:18pm
قرض کے نام پرسادہ لوح عوام کو لوٹنے والی مزید 7 غیرقانونی ایپس کی نشاندہی۔ فوٹو  ــ فائل
قرض کے نام پرسادہ لوح عوام کو لوٹنے والی مزید 7 غیرقانونی ایپس کی نشاندہی۔ فوٹو ــ فائل

لون ایپس کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کےخلاف ملک گیر کارروائیاں کی گئیں۔ سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر مزید سات غیرقانونی ایپس کی نشاندہی کر دی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی)، ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے شہریوں سے فراڈ کرنے والی ایپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیر قانونی لون ایپس کے ذریعے عوام سے دھوکا دہی کرنے والی ایپس کی بندش پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت 120 غیر قانونی ایپس کو گوگل سے ہٹایا گیا ہے جبکہ کئی دیگر ایپس کی مسلسل مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ایپس آپریٹرز نے گوگل اور پلے اسٹور کی بجائے متبادل چینلز کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے محفوظ رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

قرضہ ایپلی کیشن ایپس کیخلاف کارروائی شروع، 17 گرفتار، دفاتر سیل

آن لائن لون ایپ سے قرض لینے والا شخص غائب، اغوا کیے جانے کا شبہ

عوام کو مشورہ دیتے ہوئے ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شہری ضرورت کے تحت صرف ایس ای سی پی سے منظور شدہ لون ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں۔

Loan

bank loan

Online Scam

Fake Notification