Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیروں کی قدر پتھر جیسی ہوگئی، قیمتوں میں بڑی حد تک کمی

'ہیروں کی قیمتیں رواں سال کی سب سے کم سطح پر ہیں'
شائع 03 اکتوبر 2023 07:14pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

کورونا وبا کے بعد لوگوں کے لگژری آئٹمز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ سے سال 2023 میں خام، غیر پالش شدہ اور کٹے ہوئے ہیروں کی قیمتیں بڑی حد تک گر گئی ہیں۔

زمنسکی گلوبل رف ڈائمنڈ انڈیکس کے مطابق، ہیروں کی قیمتیں اس سال کی سب سے کم سطح پر ہیں۔

سی این این کے مطابق اس انڈسٹری کے تجزیہ کار ہیروں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ زیورات کی فروخت میں کمی کو قرار دیتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، لوگ باہر کھا رہے ہیں، سفر کر رہے ہیں اور عیش و آرام کی اشیاء کے بجائے تجربات پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔

ہیروں کے آزاد تجزیہ کار ایڈن گولن کا ہنا ہے کہ خام ہیروں کی قیمتوں میں کمی کا مطلب یہ نہیں کہ خریداروں کو دکانوں میں سستی قیمت کے ٹیگ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: کوہِ نور اور اس سے متعلق 6 کہانیاں

انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز عام طور پر قلیل مدت میں خام ہیروں کی مارکیٹ کی بنیاد پر اپنی ان سٹور قیمتوں کو ایڈجسٹ نہیں کرتے، ریٹیلرز قیمت کا ایک نقطہ مقرر کرتے ہیں اور وہ اپنے مجموعی مارجن کی سخت حفاظت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کا سب سے مہنگا اور قیمتی گڑھا

گولن کے مطابق اگرچہ خام ہیرے کی قیمتیں گر رہی ہیں، تاہم اسٹور پر ایک قیراط کا گول ہیرا خریدنا جنوری 2020 کے مقابلے میں اوسطاً 3 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔

ہیروں کی صنعت کے تجزیہ کار موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اور 2024 کے اوائل میں خوردہ فروخت میں اضافے کی توقع کرتے ہیں۔

سردیوں کے مہینے مصروفیت کے عروج کے موسم ہوتے ہیں اور کرسمس اور ویلنٹائن ڈے عام طور پر زیورات کی کمپنیوں کے لیے منافع بخش چھٹیاں ہوتی ہیں۔

Diamonds

Rough Diamonds

Retail Price for diamonds

Cheap Diamonds