Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 351 رنز اسکور کیے
شائع 03 اکتوبر 2023 05:52pm

ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے وارم اپ میچ کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور کیے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 جبکہ جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔

مزید پڑھیں

بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی

موجودہ اور 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں حیران کن مماثلت

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتادیے

اس موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔

دوسری جانب کینگروز کے خلاف میچ شاداب خان کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں، کپتان بابراعظم بیٹنگ کے لیے آئیں گے تاہم فیلڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوگے جبکہ محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلس، مچل اسٹارک، شان ایبٹ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا، مارکس اسٹوئنس، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان، شاداب خان، عبداللہ شفیق، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

cricket

Hyderabad

PAK VS AUS

warm up matches

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023