Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شہری کی جان کسی بھی دوسرے ملک پر مقدم ہے، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کی علامہ اقبال کے شعر کے ذریعے وارننگ
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 05:40am
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے، ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام ، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر اعتبار سے تاریخی تھا، پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کے لیے ایک ہی راستہ ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے، ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے۔

مزید پڑھیں

’غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی جا رہی ہے، فوراً جائیدادیں بیچ دیں‘

غیر قانونی افغان تارکین وطن کیخلاف سندھ حکومت بھی ایکشن میں آگئی

جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آخری میں علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا کہ ”نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو تمہاری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں“

india

Afghan refugees

COAS

اسلام آباد

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

afghan terrorist

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

army cheif

National Apex Committee meeting