Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکڑی کی طرح دیواروں پر چڑھنے والی ’اسپائڈر گرل‘ کی حیرت انگیز ویڈیو

بچی پسندیدہ پروگرام چھت پر اپنی ٹانگوں کو باقاعدہ موڑ کر دیکھتی ہے۔
شائع 03 اکتوبر 2023 03:05pm
پکچر گریب
پکچر گریب

**بچے اکثر اپنے پسند کے پروگرام بستر پر نیم دراز ہوکر یا صوفوں پربیٹھ کردیکھتے ہیں حال ہی میں چین (بیجنگ) سے ایک وائرل ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی جب ایک بچی نے اپنے پسندیدہ پروگرام کو دیکھنے کے لیے منفرد انداز اپنایا **

ویڈیو میں بچی کو دیوار پربیٹھے اپنا پسندیدہ پروگرام بڑے پرسکون انداز میں دیکھا گیا، اس انوکھی صلاحیت پر بہت سے دیکھنے والوں نےبچی کو ’اسپائدر گرل‘ کا نام دے دیا۔

8 سالہ یہ بچی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اپنے پسندیدہ پروگرام کوچھت پر اپنی ٹانگوں کو باقاعدہ موڑ کر بیٹھ کر دیکھتی ہے۔

یہ خاندان ساحلی شہر میں رہتا ہے جس کی آب و ہوا مرطوب ہے. جسکی وجہ سے بچی کی جلد چپچپی رہتی ہے۔

##مزید پڑھیں:

کس عمر کے بچے کو کس وقت سُلانا چاہئیے؟

کینیڈا میں منایا جانے والا اورنج شرٹ ڈے کیا ہے ؟

عراق: شادی میں آتشزدگی سے 100 پیاروں کو کھونے والے دولہا دلہن نے کیا دیکھا

ایک سوشل میڈیا صارف کا ویڈیوکو دیکھ کریہ تبصرے تھا کہ ’یہ اس بچی کا ایسا کارنامہ ہے جس پر اسپائیڈر مین کا کردار نبھانے والے امریکی اداکار ٹوبی میگوئیر کو فخر ہوگا۔‘

ایک اور صارف نے یہ کہا کہ ’یہ خود کو تاریخ کا بہترین کوہ پیما بنائے گی‘۔

بچی کی یہ ویڈیو والدہ نے گھر کے سی سی ٹی وی سے حاصل کی۔ انھوں نے کہا وہ ہمیشہ شرارتیں کرتی ہے۔

youtube

Beijing

children

lifestyle

incredible