Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: چار بہن بھائیوں کی گمشدگی کا ڈراپ سین، والد نے سب کو قتل کردیا

ذہنی معذور والد نے بچوں کو نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 03:37pm
لاہور: ذہنی معذور والد نے بچوں کو نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا، تصویر بذریعہ مصنف
لاہور: ذہنی معذور والد نے بچوں کو نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا، تصویر بذریعہ مصنف

کاہنہ میں چار بہن بھائیوں کے لاپتہ ہونے والے بچوں کے والد نے اعتراف کیا ہے اس نے چاروں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا ہے۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 2 روز قبل چار بہن بھائیوں کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، اور والد نے بچوں کو نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اسلم ایک بیٹے اور 5 بیٹیوں کا باپ ہے، اور واقعے سے صرف 10 روز قبل اس کی پانچویں بیٹی ہوئی تھی جس پر اسے غصہ تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم اسلم دو روز قبل اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر لے کر نکلا، اور للیانی کے قریب ایک نہر میں بچوں کو پھینک دیا، جس پر پولیس نے بچوں کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے بچوں کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

حکام کے مطابق قتل ہونے والے بچوں میں 12 سالہ عظیم، 9 سالہ سمیہ، 5 سالہ نبیہہ اور 2 سالہ عائشہ شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلم ذہنی طور پر بیمار ہے، اور اسے چند روز قبل بیٹی پیدا ہونے پر بھی غصہ تھا جس کی وجہ سے اس نے قتل کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے لاشیں تلاش کرنے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

rescue 1122

1122