Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھوٹی سی املی کے بڑے بڑے کام

کھانوں میں کھٹاس کے علاوہ املی گھرکی صفائی میں بھی انتہائی مدد گار ہے
شائع 03 اکتوبر 2023 02:12pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چٹنیوں کو کھٹاس دینی ہو، چاٹ کو چٹ پٹا بنانا ہو یا کھٹی دال کے مزے لوٹنے ہوں، املی ان سبھی کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ املی کا کام صرف یہی نہیں بلکہ اسے کھانوں کے علاوہ گھر کی صفائی ستھرائی میں بھی بھرپورطریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

املی کی تیزابیت کچن کے برتن پر موجود ضدی داغ باآسانی دور کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

صوفوں پر موجود ضدی داغ دور کرنے کا آسان طریقہ

ضدی تیل اور کھانے کے نشانات بالکل صاف کرنے کے آسان طریقے

کیا آپ جانتے ہیں زیورات کیلئے ناک اور کان چھدوانے کے کیا نقصانات ہیں؟

خواتین ان طریقوں سے املی کو صفائی کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔

باورچی خانے کا سنک

اکثر خواتین باورچی خانے کے سنک کو سستی کی وجہ سے درست طریقے سے صاف کرنے کو نظر انداز کردیتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ کچن کے سنک کو ہر صورت صاف ستھرا رکھنا اہم ہے، کیونکہ گندا سنک جراثیموں کا ڈھیرہوتا ہے۔

کچن کے سنک کو چکمانے کیلئے اس میں تھوڑا سا نمک چھڑکیں، املی سے اسکرب کریں اور اچھی طرح دھولیں۔

باورچی خانے کی چمنی

اکثر باورچی خانے کی چمنی پر کالک اور تیل جمع ہوجاتا ہے،جس کو صاف کرنا خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔

املی کی تیزابیت چمنی پر لگی گنک(gunk) کو نرم کرنے اور ضدی تیل کو صاف کرنے میں مدد کرتی ہے۔

چاندی کے برتن اور زیورات

اکثر چاندی وقت کے ساتھ ساتھ سیاہ پڑجاتی ہے، اس کی بنیادی وجہ ماحول میں موجود نمی ہے۔

املی ان زیورات پر صفائی کے ایجنٹ کے طور پر اپنا کام کرتی ہے۔ اس کیلئے ان زیورات پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں، تھوڑی دیر لگے رہنے کے بعد اس کو املی سے اچھی طرح صاف کریں۔

اسٹیل کے برتنوں کی صفائی

اسٹیل کے برتن صاف کرنا انتہائی آسان ہے، لیکن اگر انہیں صحیح طریقے سے صاف نہ کیا جائے توان برتنوں میں کھانے کی بدبوموجود ہی رہتی ہے۔

برتن میں موجود یہ جراثیم ان برتنوں کو بعد میں استعمال کے لیے مضربنادیتے ہیں۔ اس کیلئے سب سے پہلے آپ ان برتنوں پر تھوڑی سی املی رگڑیں اور برتن کو دوبارہ دھو لیں۔

امیلی کی قدرتی بو اور اینٹی وائرل خصوصیات کچھ ہی وقت میں اس بدبو کو دور کردیں گی۔

تانبے اور پیتل کے برتنوں کی صفائی

املی قدیم زمانے سے تانبے اور پیتل کے برتنوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔

برتنوں سے لے کر آرائشی چیزوں کو بھی املی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے پہلے برتن پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں اور بھیگی ہوئی املی سے ان برتنوں کو صاف کریں۔

اچھی طرح صاف کرنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں۔

نلکوں پرموجود زنگ

نلکوں پر زنگ کا لگ جانا کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ نہ صرف آپ کے گھر اور باورچی خانوں کی صفائی میں خلل ڈالتے ہیں بلکہ انہیں استعمال کرنا بھی مشکل بنادیتے ہیں۔

اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے زنگ آلود جگہ پر املی کا تھوڑا سا گودا رگڑیں، اسے تھوڑی دیر کے لیے لگا رہنے دیں اور کسی اسکرب کی مدد سے صاف کریں۔

املی میں موجود ٹارٹیرک ایسڈ(tartaric acid) زنگ کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Women

kitchen

cleaning hacks

KITCHENHACKS

Tamarind

germs