Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین کا چارج سنبھالنے تک نادرا کے تمام دفاتر میں کام رک گیا

نئے چیئرمین نادرا نے تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھال
شائع 03 اکتوبر 2023 01:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئے چیئرمین نادرا نے تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا جس کے باعث نادرا کے تمام دفاتر میں کام رک گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور نئے چیئرمین نادرا تقرری کی گئی تھی، تاہم نئے چیئرمین نادرا نے تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا۔

نئے چیئرمین کا چارج سنبھالنے تک نادرا کے تمام دفاتر میں کام رک گیا ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا چارج سنبھالنے کے بعد دستخط کیے جائیں گے، اور وہی دستخط تمام نادرا صارفین کے شناختی کارڈز پر پرنٹ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک جون میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے اور انہوں نے وزیر اعظم شہبازشریف سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

ارق ملک نے 2013 میں سابق حکومت سے تناؤ بڑھ جانے پر بھی چیئرمین نادرا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد وہ امریکا چلے گئے تھے تاہم انہیں دوبارہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا۔

Nadra chairman

National Database & Registration Authority (NADRA)