نگراں وزیر خارجہ ہمالیہ فورم میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
اس سال کے ہمالیہ فورم کا تھیم 'ماحولیاتی تہذیب اور ماحولیاتی تحفظ' ہے
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی چینی دارالحکومت بیجنگ پیہنچ گئے۔
جلیل عباس جیلانی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر تبت کے علاقے نینگچی میں منعقد ہونے والے تیسرے ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹرانس ہمالیہ فورم کا آغاز 2018 میں علاقائی ممالک کے درمیان جغرافیائی رابطے، ماحولیاتی تحفظ اور ثقافتی روابط کو بڑھانے سمیت متنوع موضوعات پر عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔
فورم کا آخری اجلاس 2019 میں ہوا تھا جب کہ اس سال کے فورم کا تھیم ’ماحولیاتی تہذیب اور ماحولیاتی تحفظ‘ ہے۔
china
Beijing
Tibet
JALIL ABBAS JILANI
مقبول ترین
Comments are closed on this story.