Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں 4 مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک، 5 ملزمان گرفتار

سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ سے لاش ملی، شہری کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 12:25am
فائل ٖفوٹو۔ اے ایف پی
فائل ٖفوٹو۔ اے ایف پی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ گلشن اقبال پولیس نے بھی مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لانڈھی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ فقیرہ گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی۔

شہریوں کو لوٹ کر فرار ہونے والے دو مسلح ملزمان سے تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس پارٹی کا مقابلہ ہوا ہے۔

مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے نہایت حکمت عملی سے جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملزمان دو مختلف مقامات پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہورہے تھے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا

علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔ جبکہ گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوا۔ ابتدائی طور پر ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہا تھا، اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

اس سے قبل کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے، موٹر سائیکل اسکواڈ نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

کراچی میں اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا گیا جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند کی جانب سے اہلکاروں کے لئے ایک لاکھ روپے اور سی سی 1 سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے پولیس ے اہلکاروں کے لئے سی سی ٹو سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال پولیس کا کے ڈی اے مارکیٹ پر چار ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ایک زخمی سمیت دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزمان ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں، جن سے غیر قانونی اسلحہ دو پستول بمع راٶنڈ اور موٹرساٸیکل برآمد کی گئی، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیجا جارہا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ان کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جائے گا جب کہ مفرور کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب لانڈھی سیکٹر 36 بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 19 سالہ امان الله اور 30 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ سے ملنے والی لاش کی شناخت عدنان رند کے نام سے ہوئی جسے سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کہا کہ شبہ ہے مقتول کے دوست نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتول اسکریپ کا کام کرتا تھا، قتل کے مقام پر نشہ کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں جب کہ مبینہ طور پر قتل میں ملوث مقتول کے دوست کی تلاش شروع کردی ہے۔

karachi

Sindh Police

Karachi Street Crimes

steel town police station