Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنرل فیض حمید فیض آباد معاہدے میں خود اصرار کرکے شامل ہوئے تھے، احسن اقبال

'عمران خان کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے۔'
شائع 03 اکتوبر 2023 08:40am

سابق وفاقی وزیرداخلہ اور ن لیگ کے سینیئررہنما احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ فیض آباد دھرنا معاہدے میں جنرل فیض حمید خود اصرارکرکے شامل ہوئے تھے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں شریک احسن اقبال کا کہنا تھا کہ2017 میں دھرنا معاہدے میں وہ اوراس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس حق میں نہیں تھے کہ اس معاہدے پر جنرل فیض حمید دستخط کریں، مگر انہوں ن نے خود اصرار کیا کہ اگروہ اس معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے تو تحریک لبیک معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی۔

عام انتخابات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے سے بےیقینی پیدا ہوگی،ماضی میں بھی دسمبر اورجنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی انتخابات سے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔

احسن اقبال کے مطابق الیکشن تاخیر کا شکار ہوں گے تو مزید شکوک پیدا ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پرہوں، ماضی میں روایت رہی ہے کہ الیکشن اتوارکے دن ہوئے ۔

پارٹی قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبرکوپاکستان واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے۔

Ahsan Iqbal

imran khan

Faiz Hameed

faizabad dharna case

pmln sindh