Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ شروع، 11 ہزار 400 گرفتار

سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں کارروائیاں کی گئیں
شائع 02 اکتوبر 2023 11:45pm
سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ شروع، 11 ہزار 400 افراد گرفتار، فوٹو ــ روئٹرز / فائل
سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ شروع، 11 ہزار 400 افراد گرفتار، فوٹو ــ روئٹرز / فائل

سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم افراد کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار 400 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں 21 سے 27 ستمبر کے دوران کارروائیاں کی گئیں۔

اخبار نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کارروائیوں میں 11 ہزار 465 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ان افراد کو رہائشی و لیبر قوانین، اور سرحدی سکیورٹی ضوابط سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا۔

کل گرفتاریوں میں سے 7 ہزار 199 افراد ایسے ہیں جنھیں غیر قانونی رہائش رکھنے اور ملک کے رہائشی نظام کی خلاف ورزیوں پر پکڑا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار افراد میں سے 2882 افراد ایسے ہیں جنھوں نے سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سعودی عرب کے اپارٹمنٹس میں آگ بھڑک اٹھی

ترک پارلیمنٹ کے قریب وزرات داخلہ پر خودکش حملے کے باوجود پارلیمانی اجلاس

سعودی عرب کے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1384 افراد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔

Saudi Arabia

saudi police

Saudi Yemen Border