Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی
شائع 02 اکتوبر 2023 10:16pm

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس، آرمی چیف کی نگراں حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

جولائی کے بجلی بل قسطوں میں لینے کا عندیہ، ریلیف کا فیصلہ منگل تک ملتوی

سعودی عرب پاکستان میں کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، نگران وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اسلام آباد

Caretaker prime minister

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

National Apex Committee meeting