مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتادیے
انگینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔
5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم مائیکل وان بھی بے تاب ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے ٹویٹ میں مائیکل وان نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کیا ہے۔
اپنے پیغام میں مائیکل وان نے لکھا کہ اس ہفتے ورلڈ کپ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے، پاکستان، انڈیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جو 19 نومبر تک بھرپور رعنائیوں کے ساتھ جاری رہے گا جبکہ میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
مصباح الحق نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پاکستان ٹیم کو کیا تجویز دیں؟
ورلڈ کپ میں پاکستان کی اسپن بالنگ کہاں کھڑی ہے
ورلڈ کپ: بھارت نے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا
ورلڈ کپ 2023 کا افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔
Comments are closed on this story.