Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین گیمز : جاپان نے قومی ہاکی ٹیم کو میڈل کی دوڑ سے باہر کردیا

جاپان نے پاکستان کو ہاکی مقابلے میں تین دو سے شکست دی
شائع 02 اکتوبر 2023 07:51pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چین میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، اہم میچ میں جاپان نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے دی۔ پاکستان نے بیڈمنٹن مقابلے میں منگولیا کو ہرا دیا۔

جاپان نے پاکستان کو ہاکی مقابلے میں تین دو سے شکست دی۔

اہم میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم جاپان سے میچ جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ جاتی۔

یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم گزشتہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 2 گول کے مقابلے میں 10 گول سے ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم کو شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کی اسپن بالنگ کہاں کھڑی ہے

دوسری طرف پاکستان کی کبڈی ٹیم بھی ایران کے ہاتھوں ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کبڈی ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں ایران کے ہاتھوں 43-16 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیڈمنٹن میں کامیابی

پاکستان نے بیڈمنٹن مقابلے میں منگولیا کو ہرا دیا۔

پاکستان کے مراد علی اور محمد ارفان نے اکیس اٹھارہ ، اکیس چوبیس سے مقابلہ جیت لیا۔

Pakistan Hockey Team

19th asian games

Indian Hockey Team