کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ کو نو پارکنگ زون بنانے کا فیصلہ
شہر قائد میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے ٹریفک جام کے خاتمے کے لیے عبداللہ ہارون روڈ کو نو پارکنگ زون بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے عبداللہ ہارون روڈ پر بدترین ٹریفک جام پر برہمی کا اظہار کیا گیا، جس کے بعد کے ایم سی نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک کو خط لکھ دیا، جس میں عبداللہ ہارون روڈ کو نو پارکنگ زون کرنے کی ہدایت کردیں۔
مزید پڑھیں
کراچی: مزار قائد اور سی ویو جانے والی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام
کراچی، بلدیاتی انتخابات ہوتے ہی کے ایم سی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں
خط میں مؤقف اختیارگیا گیا کہ بے ہنگم پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، لہذا ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عبداللہ ہارون روڈ پر موٹر سائیکلز کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے۔
Comments are closed on this story.