Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور سے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

ملزمان سے پستول، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 07:18pm
پشاور سے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار، فوٹو ــ فائل
پشاور سے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار، فوٹو ــ فائل

پشاور پولیس کی بڑی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ٹارگٹ کلرز نے رواں سال فروری میں تھانہ چمکنی کے حدود میں انجینئر مرتضیٰ علی بنگش پر حملہ کیا تھا۔

ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کا کہنا ہے کہ 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے پستول، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر اسد اللہ کا تعلق اورکزئی سے ہے، جبکہ دوسرا ٹارگٹ کلر سمیر علی مسجد خیبر کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

فیصل آباد: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

اڈیالہ جیل میں کمانڈوز تعینات، اضافی چوکیاں قائم

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے تفتیش کے دوران مرتضیٰ علی کو قتل کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔

Target Killing

KPK Police

KP Law and Order Situation