Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کا بھتیجا شیخ شاکر اور ملازم 16 روز بعد گھر پہنچ گئے

وکیل نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں گھر پہنچنے کی تصدیق کردی
شائع 02 اکتوبر 2023 05:01pm
شیخ رشید کا بھتیجا شیخ شاکر اور ملازم 16 روز بعد گھر پہنچ گئے، فوٹو ــ فائل
شیخ رشید کا بھتیجا شیخ شاکر اور ملازم 16 روز بعد گھر پہنچ گئے، فوٹو ــ فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا بھتیجا شیخ شاکر اور ملازم 16 روز بعد گھر پہنچ گئے۔

وکیل نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں گھر پہنچنے کی تصدیق کردی۔

اس حوالے سے وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ شاکر اور ملازم کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

ویڈیو میں انھوں نے کہا تھا کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو پنجاب پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے فیز 3 سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

سائفر کیس: خصوصی عدالت کا باقاعدہ ٹرائل کا آغاز، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو پیش ہونے کا حکم

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو جیل میں زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

راشد شفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کے بڑے بھائی شیخ شاکر اور پرسنل سیکریٹری شیخ عمران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Sheikh Rasheed

MAY 9 RIOTS

cypher case Imran Khan