Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پروفیشنل فائٹر امبر لیبروک نے اسلام کیوں قبول کیا؟

تجربات نے انہیں اللہ اور دین کے راستے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 06:02pm
تصویر: ورڈ آف پروفٹ
تصویر: ورڈ آف پروفٹ

پروفیشنل فائٹرز لیگ کے فیدر ویٹ ڈویژن میں حصہ لینے کے لیے مشہور 35 سالہ ایتھلیٹ امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی ماہر امبر لیبروک کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی امریکی مارشل آرٹس ایتھلیٹ نے بتایا کہ اس دین نے ان کی زندگی پر کس طرح مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

ایم ایم اے کیریئر میں متعدد فتوحات حاصل کرنے والی امبر لیبروک نے انسٹاگرام پر گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنے تبدیلی کے سفر کو شیئر کیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں امبر نے ان مہینوں کو چیلنجز اور کامیابیوں دونوں کا مرکب قرار دیا۔

ان کی انتھک کوششوں کے باوجود ، انہیں اپنے کیریئر میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے پیاروں سے دور رہنا پڑا، جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں ایک اہم ہلچل پیدا ہوئی۔

انہوں نے اپنے ایمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربات نے انہیں اللہ اور روحانی راستے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امبر نے کہا کہ اس پورے عرصے میں انہیں اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ اور سب سے اہم خود کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کی اجازت دی ہے۔

چاہے حالات سازگار ہوں یا مشکل انہوں نے اس سال کو ایک ناقابل یقین سفر کے طور پر پیش کیا اور مستقبل کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے پختہ یقین کیا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ قابل قدر ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ شہادہ صداقت کون تھیں؟

پاکستانی نوجوان کی خاطر سویڈن کی خاتون سوات چلی آئی، اسلام قبول کرلیا

امبر نے کہا ’یہ میری ٹائمنگ نہیں بلکہ اللہ کا وقت ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے۔ اچھا، برا، کچھ بھی، یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور میں اپنے لئے ہر چیز کی منتظر ہوں‘۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کے مینٹور مجید حمید نے اس سلسلے میں ان کی بہت رہنمائی کی، ان ہی کی بدولت اسلام قبول کرنے کی راہ آسان بنی۔

Instagram

Youtuber

sports

lifestyle

شخصیات

mixed martial arts

amber Librok

Accept Islam