Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کا پنجاب کی حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کیلئے پیپلزلائرز فورم سنٹرل پنجاب کی لیگل کمیٹیاں قائم
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 07:00pm

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پنجاب کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، الیکشن کمیشن میں اعتراضات اور اپیلیں کرنے کے لیے پیپلز لائرز فورم سینٹرل پنجاب کی لیگل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے لیے پیپلز لائرز فورم سینٹرل پنجاب کے تحت ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹیز تشکیل دے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کی مخالفت کردی، 90 دن میں الیکشن کا مطالبہ

صدر پیپلز لائرز فورم راحیل کامران چیمہ نے راولپنڈی، اٹک، چکوال، پاکپتن، حافظ آباد اور ضلع سیالکوٹ میں لیگل کمیٹیز کو کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سیالکوٹ لیگل کمیٹی میں حامد بیگ، شیخ وقاص جبکہ راولپنڈی میں اسرار عباسی اور اظہر نوید عدالتی معاملات دیکھیں گے، اس کے علاوہ اٹک سے سید عظمت علی، چکوال سے نثار اصغر لیگل معاملات کی نگرانی کریں گے۔

پیپلزلائرز فورم کی کمیٹیاں حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے علاوہ امیدوار کو انتخابی معاملات میں قانونی معاونت بھی فراہم کریں گی۔

Pakistan People's Party (PPP)